Tuesday, May 20, 2025
الرئيسيةکھیلمحمد یوسف نے قومی ٹیم کی پہلے ون ڈے میچ میں شکست...

محمد یوسف نے قومی ٹیم کی پہلے ون ڈے میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

محمد یوسف نے قومی ٹیم کی پہلے ون ڈے میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں دو بولرز کا زیادہ رنز دینا نقصان دہ ثابت ہوا۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو 270 رنز تک محدود رکھتے تو صورت حال ہوتی اور کیویز بیٹرز نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ اگلے میچ کے بولنگ اٹیک سے متعلق ضرور غور کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ ہم میچ جیت جائیں گے، میچ کافی آسان ہوتا جا رہا تھا ، پھر دو اوور میں تین وکٹیں گر گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے بعد لگاتار وکٹیں گریں تو صورت حال بدل گئی۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات