Tuesday, May 20, 2025
الرئيسيةبزنسوزیر اعظم کے سردیوں کیلئے بجلی سہولت پیکیج کے اعدادوشمار جاری

وزیر اعظم کے سردیوں کیلئے بجلی سہولت پیکیج کے اعدادوشمار جاری

کے الیکٹرک نے وزیر اعظم کے سردیوں کے لئے متعارف بجلی سہولت پیکیج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق بجلی سہولت پیکیج میں صنعتی، تجارتی اور گھریلو صارفین کو اضافی یونٹس کے استعمال پر 26.07 روپے فی یونٹ ادائیگی کی تھی، کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کو بجلی سہولت پیکیج سے 25 فیصد بچت ہوئی۔

اسی طرح پیکیج سے صنعتوں نے 60 فیصد ، تجارتی 21 فیصد اور گھریلو صارفین نے 19 فیصد اضافی یونٹس استعمال کیے جبکہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے دورانیے کے بجلی سہولت پیکیج میں 104.88 ملین اضافی یونٹس استعمال ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے 7لاکھ 37 ہزار سے زائد صارفین نے بجلی سہولت پیکیج سے دو ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل کی، بجلی سہولت پیکیج سے سیمنٹ، سٹیل، کیمیکلز، صنعتوں نے فائدہ اٹھایا۔

دوسری جانب ترجمان عمران رانا کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزارت توانائی کے بجلی سہولت پیکیج پر صنعتی صارفین نے بھرپور فائدہ اٹھا، پیکیج کا مقصد سردیوں میں جب بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنا تھا، حکومت بجلی کے رعایتی پیکیج دیتی ہے تو کراچی کی صنعتیں اس سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات